علامہ اقبال کے نام سے منسوب ہونے پرفکر اقبال کی ترویج یونیورسٹی کی قومی ذمہ داری ہے ، پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکار کی ترویج کے لئے یونیورسٹی میں تعلیمی، ادبی اور سماجی سرگرمیوں کے انعقاد کا عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبال کے نام سے منسوب ہونے پرفکر اقبال کی ترویج یونیورسٹی کی قومی ذمہ داری ہے اور ہم یہ ذمہ داریاں تعلیمی …

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکار کی ترویج کے لئے یونیورسٹی میں تعلیمی، ادبی اور سماجی سرگرمیوں کے انعقاد کا عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبال کے نام سے منسوب ہونے پرفکر اقبال کی ترویج یونیورسٹی کی قومی ذمہ داری ہے اور ہم یہ ذمہ داریاں تعلیمی اور ادبی سرگرمیوں کے ذریعہ بہ حسن و خوبی نبھاتے رہےں گے۔ہفتہ کو اقبال کی 80ویں یوم وفات کے حوالے سے یونیورسٹی نے دن بھراپنے ایف ایم اور ویب ٹی وی کی لائیو نشریات جاری رکھیں طلبہ و طالبات اقبال پر خصوصی پروگرامز کے ذریعہ افکار اقبال ان کی فلاسفی اور خیالات سے استفادہ کرتے رہے۔