وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان کا عالمی یوم ارض کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔21اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پلاسٹک کی آلودگی سے زمین اور سمندر زہریلے ہو رہے ہیں جس سے نہ صرف سمندری حیات بلکہ ہماری اپنی صحت بھی متاثر ہو رہی ہے جبکہ ہماری زندگیوں کا انحصار حیاتیاتی تنوع، مختلف اقسام کے جانداروں اور ایکو سسٹم پر ہے۔ عالمی یوم ارض کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام …

اسلام آباد ۔21اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پلاسٹک کی آلودگی سے زمین اور سمندر زہریلے ہو رہے ہیں جس سے نہ صرف سمندری حیات بلکہ ہماری اپنی صحت بھی متاثر ہو رہی ہے جبکہ ہماری زندگیوں کا انحصار حیاتیاتی تنوع، مختلف اقسام کے جانداروں اور ایکو سسٹم پر ہے۔ عالمی یوم ارض کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ آلودگی بڑھنے سے مختلف اقسام کے جاندار اور ایکو سسٹم بھی تیزی سے ناپید ہو رہے ہیں۔