وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی خیبر میل کی نئی کوچز کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات چیت

راولپنڈی21اپریل(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک میںاگر ایک دوسرے کو گرانے کاعمل جاری رہا تو ہم ترقی نہیں کر سکیں گے،ریلوے میںاقرباءپروری اور کرپشن سے پاک کلچر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔بیرون ملک سرمایہ کاری بڑھنے سے ریلوے میں بہتری آئے گی۔آئندہ حکومت چاہے کسی کی بھی ہو مگرریلوے پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ دنیا ریلوے سیکٹر میں آگے چلی گئی …

راولپنڈی21اپریل(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک میںاگر ایک دوسرے کو گرانے کاعمل جاری رہا تو ہم ترقی نہیں کر سکیں گے،ریلوے میںاقرباءپروری اور کرپشن سے پاک کلچر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔بیرون ملک سرمایہ کاری بڑھنے سے ریلوے میں بہتری آئے گی۔آئندہ حکومت چاہے کسی کی بھی ہو مگرریلوے پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ دنیا ریلوے سیکٹر میں آگے چلی گئی ہے۔خسارے میں اضافہ ساڑھے تین ارب اور آمدنی میں اضافہ پچاس ارب روپے ہے۔تنخواہ اور پینشن پر وفاقی حکومت کا کنٹرول ہے۔چار سال میں متعدد ٹرینیں اپ گریڈ کر دی گئی ہیں اگر ایسا ہی چلتا رہا تو ہر آنے والے سال میں ریلوے میں بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ہفتہ کے روز راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر خیبر میل کی نئی کوچز کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔