مفکر پاکستان علامہ اقبال اور ترکی کے قومی شاعر محمد عاکف کے سیاسی افکار میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے، پاکستانی سفیر

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس قاضی نے کہا ہے کہ مفکر پاکستان علامہ اقبال اور ترکی کے قومی شاعر محمد عاکف کے سیاسی افکار میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے،دونوں مسلمانوں کو متحد اور مغربی تسلط سے آزاد کرانا چاہتے تھے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ترکی میں سیبیوولیراڈ میگزین اور محمد عاکف تھاٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بیسویں صدی …

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس قاضی نے کہا ہے کہ مفکر پاکستان علامہ اقبال اور ترکی کے قومی شاعر محمد عاکف کے سیاسی افکار میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے،دونوں مسلمانوں کو متحد اور مغربی تسلط سے آزاد کرانا چاہتے تھے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ترکی میں سیبیوولیراڈ میگزین اور محمد عاکف تھاٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بیسویں صدی کے عظیم مسلم فلسفی اور قومی شاعر علامہ اقبال کے 80 ویں یوم وفات پر نیشنل لائبریری ترکی میں پینل ڈسکشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔