وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان پیر کو دو روزہ سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچیں گے،

بیجنگ ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان (پیر کو( دو روزہ سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچیں گے جہاں وہ منگل کو شنگھائی تعاون کی تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اپنے دورہ کے پہلے روز وزیر دفاع اپنے چینی ہم منصب وی فینگ ہی سے ملاقات کریں گے اور دوطرفہ ملاقات کے دوران دونوں ممال کے مابین دفاعی تعاون …

بیجنگ ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان (پیر کو( دو روزہ سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچیں گے جہاں وہ منگل کو شنگھائی تعاون کی تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اپنے دورہ کے پہلے روز وزیر دفاع اپنے چینی ہم منصب وی فینگ ہی سے ملاقات کریں گے اور دوطرفہ ملاقات کے دوران دونوں ممال کے مابین دفاعی تعاون میں مزید اضافہ کیلئے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ خرم دستگریر شنگھائی تعاون کی تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے ہمراہ چین کے صدر ژی جن پنگ (Xi Jin Png) کے ساتھ بھی اہم گروپ ملاقات میں شرکت کریں گے۔ وزیردفاع اسی روز شنگھائی تعاون کی تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع سے علیحدہ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔