، صوبائی وزیرداخلہ میرسرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس

کوئٹہ۔ 21 اپریل(اے پی پی )صوبائی وزیرداخلہ و قبائلی امور میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ فرنٹیر کور نے ڈیرہ بگٹی کے پہاڑی علاقے بمبور ٹاپ پر آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے 5شرپسندوں کو ہلاک اور 29مشتبہ سہولت کاروں کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے تعاون کی بدولت آج ڈیرہ بگٹی کا شمار ملک کے …

کوئٹہ۔ 21 اپریل(اے پی پی )صوبائی وزیرداخلہ و قبائلی امور میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ فرنٹیر کور نے ڈیرہ بگٹی کے پہاڑی علاقے بمبور ٹاپ پر آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے 5شرپسندوں کو ہلاک اور 29مشتبہ سہولت کاروں کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے تعاون کی بدولت آج ڈیرہ بگٹی کا شمار ملک کے محفوظ ترین اضلاع میں ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ڈیرہ بگٹی میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی جاوید نبی کھوسہ ،فرنٹیر کور کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر 20سے زائد فراریوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کردیا صوبائی وزیرداخلہ نے ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کو قومی پرچم دیئے۔