نارووال ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے انفراسٹرکچر بہت ضروری ہے، ملک بھر میں 100 نئے اسٹیڈیم تعمیر کئے جائیں گے اور نیشنل سپورٹس سٹی نارووال کا افتتاح صدر مملکت ممنون حسین آئندہ اتوار 29 اپریل کو کریں گے‘ اس موقع پر کرکٹ کا نمائشی میچ ہوگا۔ ان خیالات کا …
وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال کی صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
نارووال ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے انفراسٹرکچر بہت ضروری ہے، ملک بھر میں 100 نئے اسٹیڈیم تعمیر کئے جائیں گے اور نیشنل سپورٹس سٹی نارووال کا افتتاح صدر مملکت ممنون حسین آئندہ اتوار 29 اپریل کو کریں گے‘ اس موقع پر کرکٹ کا نمائشی میچ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نیشنل سپورٹس سٹی نارووال میں راولپنڈی اسلام آباد سے آئے ہوئے سپورٹس جرنلسٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد، ایگزیکٹو انجینئر ایاز اکبر اور میڈیا ڈائریکٹر محمد اعظم ڈار بھی موجود تھے۔








