کراچی ۔ 22 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا چہرہ اور عظیم شہر ہے،ہمیں اسے دوبارہ قائد کا شہر بناناہے، دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ بہت حد تک ختم ہوچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی دفتر مردان ہاو¿س کے دورے کے موقع پرظہرانے …
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاشاہی سید کی رہائش گاہ پر ظہرانے سے خطاب

مزید خبریں
کراچی ۔ 22 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا چہرہ اور عظیم شہر ہے،ہمیں اسے دوبارہ قائد کا شہر بناناہے، دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ بہت حد تک ختم ہوچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی دفتر مردان ہاو¿س کے دورے کے موقع پرظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید اور دیگر پارٹی رہنماءو کارکنان بھی موجود تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ کراچی ترقی کے لئے یقین دلاتا ہوں کہ پی ایم ایل (ن) آپ کے ساتھ ہے،ہاتھوں میں ہاتھ دے کر پاکستان کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی عروس البلاد اور روشنیوں کا شہر تھا، کراچی کو اس کا کھویا ہوا مقام دلانے کے لئے ہمیں ذتی انا سے ہٹ کر ا کٹھا ہونا ہوگا۔








