اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) شنگھائی تعا ون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس21 سے 25اپریل تک بیجنگ میںمنعقد ہو رہا ہے، وفاقی وزیر دفاع انجینئر خر م دستگیر خان چین کے وزیر دفا ع اورسٹیٹ قونصلر جنرل وائی فنگ ہائی کی دعوت پر اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔پاکستان کو بھارت کے ساتھ آستانہ میں 2017 میںہونے والے اجلاس میں شنگھائی تعا ون تنظیم …
وفاقی وزیر دفاع انجینئر خر م دستگیر خان بیجنگ میں شنگھائی تعا ون تنظیم کےاجلاس میں شرکت کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) شنگھائی تعا ون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس21 سے 25اپریل تک بیجنگ میںمنعقد ہو رہا ہے، وفاقی وزیر دفاع انجینئر خر م دستگیر خان چین کے وزیر دفا ع اورسٹیٹ قونصلر جنرل وائی فنگ ہائی کی دعوت پر اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔پاکستان کو بھارت کے ساتھ آستانہ میں 2017 میںہونے والے اجلاس میں شنگھائی تعا ون تنظیم (ایس سی او ) کی مستقل رکنیت کا درجہ ملا تھا ، جبکہ چین روس، قزاخستان، تاجکستان ، کر غزستان اور ازبکستان تنظیم کے دیگر رکن ممالک میں شامل ہیں۔اس اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران ایس سی او رکن ممالک موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی سکیورٹی معاملا ت کے ساتھ ساتھ مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کریںگے۔








