پاکستان کی افغانستان کے شہر کابل اور بغلان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے شہر کابل اور بغلان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ اتوار کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے شہر کابل اور بغلان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ اتوار کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے، ترجمان نے کہا ہے کہ اس واقعہ کے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔