وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا سی پیک سمٹ سے خطاب

کراچی ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان ترقی اور تجارت کا مرکز بنے گا، ہمیں یہ ایونٹ دیکھ کر خوشی ہے کہ کراچی تبدیل ہورہا ہے کیونکہ جب 2013ءمیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تھا تویہ شہر ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے طور پر جانا جاتا تھا، سی …

کراچی ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان ترقی اور تجارت کا مرکز بنے گا، ہمیں یہ ایونٹ دیکھ کر خوشی ہے کہ کراچی تبدیل ہورہا ہے کیونکہ جب 2013ءمیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تھا تویہ شہر ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے طور پر جانا جاتا تھا، سی پیک کی مدد سے پاکستان ترقی کا مرکز بن جائے گا اور 2050ءتک ایشیاء عالمی معیشت کی شرح نمو میں 52 فیصد حصے کا شراکت دار بھی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کوسی پیک سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام ڈان میڈیا گروپ اور وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات نے کیا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا دور اس ملک کی ترقی اور کامیابی کا دور ہے اور سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا ابتدا اس ملک کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔