اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ جے محمد سے آج ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ماروی میمن عالمی بینک کی 'سپرنگ میٹنگز'میں شرکت کرنے کیلئے امریکہ میں موجود ہیں۔ محترمہ آمنہ جے محمد یو این سسٹم کے سیکرٹری جنرل کے بعد دوسرے بڑے عہدے پر فائز ہیں اور انسانی ترقی کے حوالے …
چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ جے محمد سے ملاقات، ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی ماروی میمن کے وژن کی تعریف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ جے محمد سے آج ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ماروی میمن عالمی بینک کی ‘سپرنگ میٹنگز’میں شرکت کرنے کیلئے امریکہ میں موجود ہیں۔ محترمہ آمنہ جے محمد یو این سسٹم کے سیکرٹری جنرل کے بعد دوسرے بڑے عہدے پر فائز ہیں اور انسانی ترقی کے حوالے سے 35 سالہ پیشہ ورانہ تجربہ رکھتی ہیں۔ ملاقات میں ماروی میمن نے غریب خاندانوں کو ماحولیات، خوراک اور سکیورٹی بحران سے نمٹنے کے حوالے سے سماجی نظا م میں شمولیت کیلئے یو این سسٹم میں سوشل سیفٹی نیٹ کو منسلک کرنے کے تصور کی تجویز پیش کی۔ اس طرح، مختلف ممالک کے سوشل سیفٹی نیٹس سے متعلق کام کو معلوماتی اشتراک کیلئے یکجا کیا جاسکتا ہے تاکہ ایک موثر انداز میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس ضمن میں ، بی آئی ایس پی اپنی بین الاقوامی تسلیم شدہ کامیابیوں کے ہمراہ مہارت اور خدمات کی پیشکش کرنے کا خواہشمند ہوگا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کیلئے بی آئی ایس پی تجربات پر مبنی معلوماتی پورٹل بنانے کی تجویز پیش کی۔








