اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے پیر کو یہاں جموں وکشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے ایک وفد نے چیف انجینئر ایس ایف ڈی عبد اللہ محمد الشعیبی کی قیادت میں ملاقات کی اور صدر آزادجموں وکشمیر کو آزادکشمیر میں ان کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے مختلف منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی اور …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے وفد کی ملاقات، آزادکشمیر میں ایس ایف ڈی کے مختلف منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے پیر کو یہاں جموں وکشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے ایک وفد نے چیف انجینئر ایس ایف ڈی عبد اللہ محمد الشعیبی کی قیادت میں ملاقات کی اور صدر آزادجموں وکشمیر کو آزادکشمیر میں ان کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے مختلف منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی اور جامعہ کشمیر مظفرآباد کے لیے فرنیچر کی خریداری کے حوالے منظور شدہ فنڈز کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا۔ صدر آزادجموں وکشمیر نے اس موقع پر کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان اور آزادکشمیر کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 2005ءکے تباہ کن زلزلہ کے بعد جس طرح سعودی عرب نے ہماری مدد کی اور تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس پر ہم سعودی عرب کی عوام اور حکومت کے بے حد شکر گزار ہیں ۔ اس موقع پر عبداللہ محمد الشعیبی نے کہا کہ ہم پاکستان کو اپنا برادر ملک سمجھتے ہیں اور یہاں کے لوگوں کے دل سعودی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔








