وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی چین کے وزیر خارجہ و سٹیٹ کونسلر وانگ ژی سے ملاقات

بیجنگ ۔ 23 اپریل (اے پی پی)وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور چین کے وزیر خارجہ و سٹیٹ کونسلر وانگ ژی کے درمیان گزشتہ روز 23 اپریل کو بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔ پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او ) کے اجلاس میں شرکت کے لئے چین کے دورہ پر ہیں۔ ایس سی او میں پاکستان کی رکنیت کے بعد پہلی مرتبہ کوئی پاکستانی …

بیجنگ ۔ 23 اپریل (اے پی پی)وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور چین کے وزیر خارجہ و سٹیٹ کونسلر وانگ ژی کے درمیان گزشتہ روز 23 اپریل کو بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔ پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او ) کے اجلاس میں شرکت کے لئے چین کے دورہ پر ہیں۔ ایس سی او میں پاکستان کی رکنیت کے بعد پہلی مرتبہ کوئی پاکستانی وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کر رہا ہے۔ پیر کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ نے پرتپاک استقبال پر اپنے ہم منصب وانگ ژی کا شکریہ ادا کیا۔ دوطرفہ ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے ایس سی او کے کردار کو سراہا۔ یہ تنظیم خطہ میں علاقائی تعاون کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کی 2017-18 کی چیئرمین شپ کے لئے چین کو پاکستان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان جون 2018ءمیں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اس تنظیم کے دیگر قائدین کے ساتھ مفید ملاقاتوں کے لئے پرعزم ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان اور افغانستان کے وزراءخارجہ کے ٹرائی لیٹرل میکنزم سے افغانستان کے ساتھ تعاون میں اضافہ ہوگا۔