وزیر مملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کی پیمرا کونسل آف کمپلینٹس میں حاضری کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سب سے پہلے عمران خان بتائیں کہ انھوں نے سینٹ ووٹ کس کے آگے بیچااورکس کے کہنے پرسینٹ الیکشن میں ووٹ پول کرنے نہیںآئے ، پوچھا جائے کہ چوہدری محمد سرور کو 44ووٹ کدھر سے پڑے کس نے دیئے جواب تو دیں ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن …

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سب سے پہلے عمران خان بتائیں کہ انھوں نے سینٹ ووٹ کس کے آگے بیچااورکس کے کہنے پرسینٹ الیکشن میں ووٹ پول کرنے نہیںآئے ، پوچھا جائے کہ چوہدری محمد سرور کو 44ووٹ کدھر سے پڑے کس نے دیئے جواب تو دیں ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر کا استحاق ہے کہ وہ اتفاق رائے سے نگران سیٹ اپ تجویز کریں ،پارلیمان اس حوالے سے جتنا جلدی فیصلہ کرے اتنا اچھا ہوگا،نگران سیٹ اپ کا اعلان جلد ہونا چاہیے تا کہ شکوک و شبہات ختم ہوں،آنے والے الیکشن کے لئے سہولت ہوسکے اور آئندہ اتنخابات کی تیاری شروع ہو،پنجاب میں سب سے پہلے پاکستان مسلم لیگ ن نے یہ آواز بلند کی تھی کہ بکنے والے اراکین اور گندے انڈوں کی جمہوری پارٹیوں میں کوئی گنجائش نہیں ہے اسکے بعد باقی پارٹیوں نے اس معاملے پر ہمیں فالو کرنا شروع کیا ،آئندہ مالی سال کا بجٹ آئین اور قانون کے مطابق موجودہ وفاقی حکومت پیش کریگی ، کے پی کے حکومت اپنی نااہلی اور غلطی کو چھپانے کے لئے مخالفت کر رہی ہے،سینٹ الیکشن میں شکوک و شبہات کے حوالے سے سراج الحق کا بیان ہمارے موقف کی تائید ہے ، عمران خان نے خود بھی اپنے بے چارے ایم پی ایز کا نام دے کر خود بھی اسکی تائید کی ہے ۔وہ پیر کو پیمرا کونسل آف کمپلینٹس میں حاضری کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھیں ۔ایک سوال کے جواب میںوزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ منتخب جمہوری حکومت کی مدت مکمل ہونے کے بعد نگران سیٹ اپ بنانا پارلیمان کا حق ہے ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر کا یہ استحاق ہے کہ وہ اتفاق رائے سے عبوری وزیراعظم کا نام تجویز کریں ۔