بیجنگ ۔ 24 اپریل (اے پی پی) چین کے وزیر دفاع وائی فینگ ہی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کرنا چاہیے، چین مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مو¿قف کی حمایت اور تائید کرتا ہے۔ وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے چین کے وزیر دفاع سے ملاقات کی …
چین کے وزیر دفاع وائی فینگ ہی کی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 24 اپریل (اے پی پی) چین کے وزیر دفاع وائی فینگ ہی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کرنا چاہیے، چین مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مو¿قف کی حمایت اور تائید کرتا ہے۔ وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے چین کے وزیر دفاع سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں سے انہیں آگاہ کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔








