اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سی پیک نہ صرف پاکستان کی اقتصادی ترقی بلکہ تمام خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا۔یہ بات انہوں نے چین کے نائب صدر وانگ قیشان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو بیجنگ میں ایس سی او وزاراءخارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر ان سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے …
وزیر خارجہ خواجہ آصف کی چین کے نائب صدر وانگ قیشان سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سی پیک نہ صرف پاکستان کی اقتصادی ترقی بلکہ تمام خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا۔یہ بات انہوں نے چین کے نائب صدر وانگ قیشان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو بیجنگ میں ایس سی او وزاراءخارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر ان سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے حالیہ انتخاب میں کامیابی پر چین کے نائب صدر کو مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ دونوں ملکوںکے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔چین کے نائب صدر وانگ نے اس بات پر زور دیا کہ پاک چین تعلقات سدا بہار اور اور بین الریاستی تعلقات میں ایک ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے پاکستان کی آزادی و خودمختاری اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کے حوالے سے چین کی جانب سے مکمل تعاون اور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ چین پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کردار جاری رکھے گا۔








