پاکستان کی 27 جامعات اور تحقیقی اداروں کو ورلڈ انٹیلکچوئل پراپرٹی کمیونٹی سے لنک کر دیا گیا ہے،وزیر تجارت محمد پرویز ملک

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیر تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی 27 جامعات اور تحقیقی اداروں کو ٹیکنالوجی انوویشن سپورٹ سنٹر (ٹی آئی ایس سی) کے تحت ورلڈ انٹیلکچوئل پراپرٹی کمیونٹی سے لنک کر دیا گیا ہے، ٹی آئی ایس سی کا اجراءاعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کی مدد سے ہوا ہے اور یہ ورلڈ انٹیلکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن …

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیر تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی 27 جامعات اور تحقیقی اداروں کو ٹیکنالوجی انوویشن سپورٹ سنٹر (ٹی آئی ایس سی) کے تحت ورلڈ انٹیلکچوئل پراپرٹی کمیونٹی سے لنک کر دیا گیا ہے، ٹی آئی ایس سی کا اجراءاعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کی مدد سے ہوا ہے اور یہ ورلڈ انٹیلکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) کی اس کاوش کا حصہ ہے جس کے تحت طالب علموں، کاروباری شخصیات خاص طور پر خواتین اور دیگر اداروں کی رجسٹریشن کو یقینی بنانا ہے، پاکستان غیر ملکی کمپنیوں کیلئے سرمایہ کاری کرنے کی محفوظ جگہ ہے، آمدہ بجٹ میں پیداواری اور خدمات کے شعبہ کو ترجیح دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ انٹیلکچوئل پراپرٹی ڈے کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد انٹیلکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (آئی پی او) پاکستان نے کیا تھا۔ انہوں نے سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے جدت اور تخلیق کے تحت آگے بڑھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی او پاکستانی طالب علموں اور کاروباری شخصیات کو مصنوعات اور خدمات کیلئے ایک ایسا پلیٹ بھی فراہم کرتا ہے جہاں وہ اپنے آئیڈیاز کو عملی شکل دے سکتے ہیں۔