اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا نیا پاکستان کا نعرہ بے نقاب ہو چکا ہے کیونکہ ان کی جماعت کے ایم پی ایز سینیٹ انتخابات کے دوران ہارس ٹریڈنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی …
عمران خان کا نیا پاکستان کا نعرہ بے نقاب ہو چکا ہے، بیرسٹر ظفراللہ خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا نیا پاکستان کا نعرہ بے نقاب ہو چکا ہے کیونکہ ان کی جماعت کے ایم پی ایز سینیٹ انتخابات کے دوران ہارس ٹریڈنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جن اراکین صوبائی اسمبلی پر سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگایا گیا انہوں نے عمران خان کے ان الزامات پر حلف دے دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اراکین صوبائی اسمبلی کے خلاف کارروائی کرتے وقت انصاف کے بنیادی تقاضوں کو بھی پورا نہیں کیا گیا کیونکہ ان کے خلاف کوئی انکوائری ہی نہیں کی گئی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سیاسی جماعتوں میں اصلاحات کے اقدام کی سخت مخالف تھیں۔








