سرینگر ۔ 24 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ علاقے کی مجموعی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے کوچنگ سینٹروں کو بند کر کے نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے محروم کرنے کی گھناﺅنی سازش پر افسوس ظاہر کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے پورے مقبوضہ علاقے بالخصوص وادی کشمیر میں پرائیویٹ …
کٹھ پتلی انتظامیہ کشمیرکی نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے محروم کرنے کی گھناو¿نی سازش کر رہی ہے، سیدعلی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 24 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ علاقے کی مجموعی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے کوچنگ سینٹروں کو بند کر کے نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے محروم کرنے کی گھناﺅنی سازش پر افسوس ظاہر کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے پورے مقبوضہ علاقے بالخصوص وادی کشمیر میں پرائیویٹ کوچنگ سینٹروں کو بند کرنے کے نام نہاد حکومتی اعلان کو تاناشاہی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ ہندو انتہاپسندتنظیم آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر کشمیرکی نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے محروم کرنے کی گھناو¿نی سازش کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ انتظامیہ ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے اور کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ نے اپنے اقتدار کو بچانے کےلئے ہندو انتہاپسند تنظیموں شیوسینا اور آر ایس ایس کے سامنے اپنی خوداختیاری کو گروی رکھ دیا ہے اور کشمیری عوام کے عزم کو توڑنے کےلئے ناگپور سے احکامات صادر کئے جاتے ہیں۔








