سرینگر ۔ 24 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںحریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ علاقے میں رائج کالا قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کی منسوخی پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اس کالے قانون کے ذریعے نہتے کشمیریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ تیس برس سے …
بھارت مقبوضہ کشمیرمیں رائج کالے قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کو منسوخ کرے، میرواعظ

مزید خبریں
سرینگر ۔ 24 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںحریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ علاقے میں رائج کالا قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کی منسوخی پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اس کالے قانون کے ذریعے نہتے کشمیریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ تیس برس سے کالے اور ظالمانہ قانون افسپا کے ذریعے نہتے کشمیریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کیاجارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم طویل عرصے سے اس آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کی منسوخی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔








