وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پروٹوکول اور سکیورٹی میں فرق ہے،جن کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں اور وہ واقعی حقدار بھی ہیں انہیں سکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری ریاست کی ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹائٹلڈ لوگوں کے لیے ضابطہ اخلاق پہلے …

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پروٹوکول اور سکیورٹی میں فرق ہے،جن کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں اور وہ واقعی حقدار بھی ہیں انہیں سکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری ریاست کی ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹائٹلڈ لوگوں کے لیے ضابطہ اخلاق پہلے ہی سے موجود ہے،اسی کے مطابق سکیورٹی بھی فراہم کی جاتی ہے جبکہ اس کے علاوہ صورتحال کے حساب سے حکومت، پولیس اور انتظامیہ فیصلہ کرتے ہیں کہ کس شخص کو کتنے خطرات لاحق ہیں اور اسے کتنی سکیورٹی فراہم کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے نام پر پروٹوکول نہیں دیا جا سکتا لیکن حقیقی لوگوں کو تحفظ کی فراہمی بھی ضروری ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ نجی سکیورٹی بھی باقاعدہ اجازت کے بغیر کام نہیں کر سکتی،کئی ایسی گہیں ہیں جہاں نجی سکیورٹی نہیں جا سکتی، ہمیں اس معاملے کو سکیورٹی کے تناظر میں ہی دیکھنا چاہیئے۔