اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کرنے کی منظوری دےدی۔ منگل کو نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی فی یونٹ 44 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ مارچ میں بجلی پیداوار پر فی یونٹ فیول لاگت 44 پیسے بڑھی، مارچ میں کل …
نیپرا نے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی منظوری دےدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کرنے کی منظوری دےدی۔ منگل کو نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی فی یونٹ 44 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ مارچ میں بجلی پیداوار پر فی یونٹ فیول لاگت 44 پیسے بڑھی، مارچ میں کل 8 ارب 74 کروڑ یونٹ بجلی بنی، مارچ میں بجلی پیداوار پر کل لاگت 53 ارب 95 کروڑ روپے رہی۔ نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 86 پیسے کمی کی منظوری دےدی۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔








