وزیر مملکت اور بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن ماروی میمن کی عالمی بینک کی ایڈوائزری کونسل برائے جینڈر اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں شرکت

اسلام آباد/واشنگٹن ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے منگل کو واشنگٹن میں عالمی بینک کی ایڈوائزری کونسل برائے جینڈر اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی۔ انہیں اس اجلاس میں شرکت کی دعوت عالمی بینک کی جانب سے دی گئی تھی ۔ماروی میمن پاکستان کی جانب سے پہلی خاتون ہیں جنہوں نے 2011ءمیں اس کونسل کے قیام کے …

اسلام آباد/واشنگٹن ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے منگل کو واشنگٹن میں عالمی بینک کی ایڈوائزری کونسل برائے جینڈر اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی۔ انہیں اس اجلاس میں شرکت کی دعوت عالمی بینک کی جانب سے دی گئی تھی ۔ماروی میمن پاکستان کی جانب سے پہلی خاتون ہیں جنہوں نے 2011ءمیں اس کونسل کے قیام کے بعد اس میں اپنی خدمات سرانجام دیں۔ ایڈوائزری کونسل، ڈونر ممالک، نجی سیکٹر اور سول سوسائٹی پر مشتمل رہنماﺅں کی ایک اہم مشاورتی ٹیم ہے جو صنفی برابری کے فروغ کیلئے عالمی بینک گروپ کی مدد کرتی ہے۔ اس سال کیلئے زیر بحث موضوع جنسی تشدد تھا۔ کانفرنس کا آغاز بینک کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کرسٹالینا جارجیوا اور سینئر ڈائریکٹر ویمن کرین گراﺅن نے کیا۔ جارجیوا نے خواتین کی بااختیاری کیلئے عالمی کوشش پر شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔