اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان سے کراچی ٹمبر مینو فیکچرنگ گروپ کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت گروپ کے سیکرٹری جنرل مختار دوسانی کر رہے تھے۔ وفد کے ارکان نے وزیر مملکت کے ساتھ فائربورڈ (ایم ڈی ایف) کی درآمد پر ڈیوٹیز اور ٹیکسوں سے متعلق امور پر بات چیت کی اور اس حوالے سے بہتری کےلئے …
وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان سے کراچی ٹمبر مینو فیکچرنگ گروپ کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان سے کراچی ٹمبر مینو فیکچرنگ گروپ کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت گروپ کے سیکرٹری جنرل مختار دوسانی کر رہے تھے۔ وفد کے ارکان نے وزیر مملکت کے ساتھ فائربورڈ (ایم ڈی ایف) کی درآمد پر ڈیوٹیز اور ٹیکسوں سے متعلق امور پر بات چیت کی اور اس حوالے سے بہتری کےلئے تجاویز پیش کیں ۔ وزیر مملکت نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی تجاویز کو زیر غور لایا جائے گا اور اس حوالے سے ریونیو ڈویژن کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ وفد میں مشتاق ولی محمد اور سعید احمد شامل تھے۔








