اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے پائیدارترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں منگل کو ایک نمائش منعقد کرائی جوکہ پاک چائنا سینیٹر اسلام آباد میں بی دیئرنامی آرگنائزیشن کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ اس نمائش میں دیئے گئے مرکزی موضوع پر پاکستان بھر سے آئے طلباءنے 50سے زائد پراجیکٹس پیش کئے۔ اس کے علاوہ سٹالز پر ماحولیات اور پائیدار ترقی کے بارے …
وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے زیر اہتمام پائیدارترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں نمائش کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے پائیدارترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں منگل کو ایک نمائش منعقد کرائی جوکہ پاک چائنا سینیٹر اسلام آباد میں بی دیئرنامی آرگنائزیشن کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ اس نمائش میں دیئے گئے مرکزی موضوع پر پاکستان بھر سے آئے طلباءنے 50سے زائد پراجیکٹس پیش کئے۔ اس کے علاوہ سٹالز پر ماحولیات اور پائیدار ترقی کے بارے میں کام کرنے والی مختلف تنظیموں نے بھی اپنے کام کی نمائش کی۔ نمائش کی اختتامی تقریب میں 3بہترین پراجیکٹس کا اعلان کیا گیا۔سٹیزن فاریسٹر کمپین گرین پاکستان پروگرام کے تحت گھر گھر ایک شجر کی تقسیم کےلئے رضاکارانہ طورپر کام کرنے والوں میں ایوارڈ اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس مہم کے تحت اسلامی یونیورسٹی، قائداعظم یونیورسٹی اور فاطمہ جناح یونیورسٹی کے 115 طلباءنے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کیں۔ اس پر مہم کے دوسرے حصہ میں اسلام آباد کے مختلف سرکاری سکولوں میں 5000 پودے تقسیم کئے گئے جو کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انوائیرنمنٹ ڈیویلپمنٹ ایکشن ریسرچ کے اشتراک سے تقسیم کئے گئے تھے۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے اختتامی تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ان نوجوانوں کی صلاحیت اورتنوع و جدت پر مبنی آئیڈیا سے و اقعی بہت متاثر ہوا ہوں ۔








