سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے، سب کی دعا ہے کہ یہ انتخابات وقت پر ہوں اور صاف اور شفاف ہونے چاہیئں۔ حکومت اور اپوزیشن جلد ہی نگران سیٹ اپ کے قیام پر اتفاق رائے قائم کرلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی …

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے، سب کی دعا ہے کہ یہ انتخابات وقت پر ہوں اور صاف اور شفاف ہونے چاہیئں۔ حکومت اور اپوزیشن جلد ہی نگران سیٹ اپ کے قیام پر اتفاق رائے قائم کرلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے موجودہ دور میں سب سے زیادہ قانون سازی کی ہے،1985ءکے بعد سب سے زیادہ قانون سازی اسی اسمبلی کے دور میں ہوئی ہے جبکہ پرائیویٹ ممبرز کے بل پاس کرنے میں بھی اس حکومت نے انتہائی فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کے بلز پاس کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ اس پارلیمنٹ میں ریکارڈ قانون سازی ہوئی ہے جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے عمل میں اصلاحات کی ضرورت ہے جو تمام سیاسی جماعتوں کے حق میں بھی ہے۔