وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا ہیومین ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن اور سن سیکرٹریٹ کے اشتراک سے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے "امید سے آگے” کے عنوان سے آگاہی مہم سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے صحت تک مفت اور آسان رسائی فراہم کرنے کے لئے بے مثال وزیراعظم قومی صحت پروگرام متعارف کرایا ہے جو کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا ویژن ہے ، پہلی مرتبہ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے غریب ترین افرادکے لئے قومی …

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے صحت تک مفت اور آسان رسائی فراہم کرنے کے لئے بے مثال وزیراعظم قومی صحت پروگرام متعارف کرایا ہے جو کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا ویژن ہے ، پہلی مرتبہ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے غریب ترین افرادکے لئے قومی صحت پروگرام کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے ،ماں اور بچے کی صحت سے متعلق مسائل کے حل کے لئے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم کی ضرورت ہے،آگاہی مہم میں میڈیا کا کردار اہم ہے،دیہی علاقوں میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے آگاہی کا ہونا بہت ضروری ہے،موبائل فون کے ذریعے بھی آگاہی مہم مو¿ثر انداز میں چلائی جا سکتی ہے،پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے،ویژن 2025 کے اہداف بھی پائیدار ترقی سے منسلک ہیں،پاکستان پہلا ملک ہے جہاں پارلیمنٹ میں ایس ڈی جی سیکرٹیریٹ موجود ہے،ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پارلیمانی ٹاسک فورس بنائی گئی ہے،گذشتہ3سال میں پارلیمانی ٹاسک فورس نے کئی اقدامات اور ان پر عملدرآمد یقینی بنایا،پارلیمنٹ کے کردار کے بغیر پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ناممکن ہے،بچوں میں غذائی قلت کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں،ارکان پارلیمنٹ کو پولیو اور دیگر مسائل کے حل کیلئے کردار دیا گیا۔وہ منگل کو یہاں ہیومین ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن (ایچ ڈی ایف) اور سن سیکرٹریٹ کے اشتراک سے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے "امید سے آگے” کے عنوان سے آگاہی مہم سے خطاب کر رہیں تھیں۔