اقوام متحدہ کی جانب سے ایران کے جوہری معاہدے کی حمایت

اقوام متحدہ۔25 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایران جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ اس معاہدے پر قائم رہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرمیں پائیدار امن کانفرنس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے جوہری معاہدے میں شریک تمام فریقین …

اقوام متحدہ۔25 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایران جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ اس معاہدے پر قائم رہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرمیں پائیدار امن کانفرنس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے جوہری معاہدے میں شریک تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ انہوں نے خطے میں قیام امن و سلامتی اور بحرانوں کو غیرفوجی طریقوں سے حل کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کردار کو اہم قرار دیا۔