بیجنگ ۔ 25 اپریل (اے پی پی)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عالمی کار شو کا آغاز ہوگیا ہے جس میں وولکس ویگن ، ڈیملر، ٹویوٹا، نسان اور فورڈ سمیت دنیا کی نامور کار ساز کمپنیاں اپنی گاڑیوں کے 1 ہزار سے زیادہ ماڈلز کی نمائش کررہی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی آٹو مارکیٹ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عالمی کار شو کا آغاز ہوگیا ہے …
بیجنگ میں عالمی کار شو کا آغاز، دنیا کی نامورکمپنیاں 1 ہزار سے زیادہ ماڈلز کی نمائش کررہی ہیں

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 25 اپریل (اے پی پی)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عالمی کار شو کا آغاز ہوگیا ہے جس میں وولکس ویگن ، ڈیملر، ٹویوٹا، نسان اور فورڈ سمیت دنیا کی نامور کار ساز کمپنیاں اپنی گاڑیوں کے 1 ہزار سے زیادہ ماڈلز کی نمائش کررہی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی آٹو مارکیٹ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عالمی کار شو کا آغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا کی نامور کار ساز کمپنیوں کے علاوہ دیگر کمپنیا بھی اپنے ماڈلز کی نمائش کررہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے جاری رہنے والے اس کارشو کے دوران چینی عوام کی جانب سے بڑی تعداد میں نمائشی ہالز میں آمد اور بالخصوص الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کا امکان ہے۔ادھر چین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی آٹو انڈسٹری کو لبرلائز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس وقت یہاں غیر ملکی کمپنیاں مقامی کمپنیوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 50 فیصد ملکیت کے ساتھ کاروباری شراکت داری کرسکتی ہیں۔








