صدر مملکت ممنون حسین کی سری لنکا کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل مہیش سینانائیکے سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا نے دہشت گردی کے سلسلے میں ایک جیسے حالات کا بڑی ثابت قدمی سے مقابلہ کیا ہے جس سے خطے میں استحکام پیدا ہوا۔ صدرِ مملکت نے یہ بات سری لنکا کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل مہیش سینانائیکے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اپنے وفد کے …

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا نے دہشت گردی کے سلسلے میں ایک جیسے حالات کا بڑی ثابت قدمی سے مقابلہ کیا ہے جس سے خطے میں استحکام پیدا ہوا۔ صدرِ مملکت نے یہ بات سری لنکا کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل مہیش سینانائیکے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ ان سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات مثالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سری لنکا کے ساتھ دوستی پر فخر ہے اورخوشی ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانے سمیت دیگر کئی معاملات میں پاکستان اپنے اس مخلص دوست کے کام آیا۔