ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت پیمرا سرچ کمیٹی کا پہلا اجلاس

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی)ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت پیمرا سرچ کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری اطلاعا ت و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا ، چیئرمین پی بی اے میاں عامر محمود ،حمید ہارون اور عارف نظامی کی بھی اجلاس میں شرکت کی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر چیئرمین پیمرا کے …

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی)ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت پیمرا سرچ کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری اطلاعا ت و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا ، چیئرمین پی بی اے میاں عامر محمود ،حمید ہارون اور عارف نظامی کی بھی اجلاس میں شرکت کی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر چیئرمین پیمرا کے تقرر کے طریقہ کار پر غور کیا گیا ۔ سیکرٹری اطلاعا ت و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا نے اجلاس کو چیئرمین پیمرا کے تقرر کے طریقہ کار پر بریفنگ دی ۔اجلاس میں چیئرمین پیمرا کے تقرر کے لئے اخبارات میں اشتہار شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔چیئرمین پیمرا کے تقرر کے لئے اجلاس میں اشتہار کو حتمی شکل دے دی گئی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین پیمرا کے لئے میرٹ پر بہترین شخصیت کا تقرر کیا جائے گا۔ سرچ کمیٹی کا آئندہ اجلاس 18 مئی کو ہوگا ۔