حکومت ملک میں معیاری تعلیم اور شرح خواندگی میں اضافہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،وفاقی وزیر انجینئر محمد بلیغ الرحمن این سی ایچ ڈی دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر محکوم طبقہ کو ان کی دہلیز پر تعلیم دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، رزینہ عالم خان اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ …
حکومت ملک میں معیاری تعلیم اور شرح خواندگی میں اضافہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،وفاقی وزیر انجینئر محمد بلیغ الرحمن

مزید خبریں
حکومت ملک میں معیاری تعلیم اور شرح خواندگی میں اضافہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،وفاقی وزیر انجینئر محمد بلیغ الرحمن
این سی ایچ ڈی دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر محکوم طبقہ کو ان کی دہلیز پر تعلیم دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، رزینہ عالم خان
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں معیاری تعلیم اور شرح خواندگی میں اضافہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ بدھ کو اکیڈمی آف ایجوکیشن پلاننگ اینڈ مینجمنٹ میں پاکستان میں سکولوں سے باہر 10 لاکھ بچوں کو تعلیم دلانے کے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سکولوں سے باہر بچے ایک بڑا چیلنج ہے لیکن موجودہ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی وجہ سے ملک میں سکولوں میں داخلہ کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور تعلیم مکمل کئے بغیر سکول چھوڑنے والے بچوں کی شرح میں کمی آئی۔








