اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی و صوبائی سالانہ ترقیاتی سکیموںکے امور اور بجٹ تیاری کو حتمی شکل دینے اور منظوری سے متعلقہ امورکا بھی جائزہ لیا گیا۔کابینہ نے پاک۔چین ایف ٹی اے کے تحت خصوصی فورس کی تربیت کے معاہدے، انٹیلیکچوئل پراپرٹی ٹریبونل کے پریزائیڈنگ آفیسرکی …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 18 نکاتی ایجنڈے پر غور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی و صوبائی سالانہ ترقیاتی سکیموںکے امور اور بجٹ تیاری کو حتمی شکل دینے اور منظوری سے متعلقہ امورکا بھی جائزہ لیا گیا۔کابینہ نے پاک۔چین ایف ٹی اے کے تحت خصوصی فورس کی تربیت کے معاہدے، انٹیلیکچوئل پراپرٹی ٹریبونل کے پریزائیڈنگ آفیسرکی تعیناتی، وفاقی کابینہ کی ان لینڈ ریونیو اپیلٹ ٹریبونل کے چیئرمین کی تعیناتی اور لیگل پریکٹیشنر اور بار کونسل ایکٹ 1973ءمیں ترمیم کی منظوری دےدی۔ اجلاس نے ادویات کے لائسنس، رجسٹریشن، تشہیر اور جموں وکشمیر ایڈمنسٹریشن آف پراپرٹی رولز میں مجوزہ ترامیم کے بارے میں قانونی امور کے حوالہ سے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی توثیق کی۔ کابینہ نے کابینہ کمیٹی توانائی میں 2 اور 3 اپریل 2018ءمیں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی جبکہ پاک نائجیریا فضائیہ میں خصوصی فورسز کی تربیت کے معاہدے کی بھی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 18 نکاتی ایجنڈہ شامل تھا۔ کابینہ نے ہدایت کی کہ محصولات کی وصولی اور آئندہ ٹارگٹ کوحتمی شکل دی جائے۔








