شام کے لئے ڈونر کانفرنس میں 4.4 بلین ڈالر کی امداد کا اعلان

برسلز۔26اپریل (اے پی پی) شام کے جنگ زدہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے لئے اقوام متحدہ اور یورپین یونین ہیومنٹیرین کانفرنس کے دوران 4.4 بلین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے ۔ برسلز میں منعقدہ ڈونرز کانفرنس میں منتظمین نے رواں سال کے لئے 6 بلین ڈالر جمع کرنے کی توقع ظاہر کی تھی۔ گزشتہ روز ہونے والی کانفرنس کے بعد اقوام متحدہ کے ریلیف ادارے …

برسلز۔26اپریل (اے پی پی) شام کے جنگ زدہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے لئے اقوام متحدہ اور یورپین یونین ہیومنٹیرین کانفرنس کے دوران 4.4 بلین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے ۔ برسلز میں منعقدہ ڈونرز کانفرنس میں منتظمین نے رواں سال کے لئے 6 بلین ڈالر جمع کرنے کی توقع ظاہر کی تھی۔ گزشتہ روز ہونے والی کانفرنس کے بعد اقوام متحدہ کے ریلیف ادارے کے سربراہ مارک لوکاک نے بتایا کہ شرکاء کی جانب سے تقریباً ساڑھے4.4 بلین ڈالر کے وعدہ سامنے آئے ہیں۔ جرمن حکومت نے اس کانفرنس میں ایک بلین یورو دینے کا اعلان کیا۔ یورپی یونین کے مطابق وہ سالانہ امداد کے حجم کو برقرار رکھنے کے حق میں ہے۔ یونین کی جانب سے 560 ملین یورو کی امداد دی جاتی ہے۔