وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر کی مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی بھر پور مذمت

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور معصوم شہریوں کو دہشت گرد ی کا نام دے کر شہید کرنے کا سلسلہ فوری بند کرے ، انہوں نے اپنے ایک …

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور معصوم شہریوں کو دہشت گرد ی کا نام دے کر شہید کرنے کا سلسلہ فوری بند کرے ، انہوں نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارت کی اس ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لینا چاہیے جس کے تحت وہ ہر مہینے درجنوں کشمیری نوجوانوں کو شہید کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت ظلم و تشدد کے جس راستے پر چل رہا ہے اس پر نہ تو پچھلے 70 سال میں اسے کامیابی حاصل ہوئی ہے اور نہ ہی آئندہ کبھی حاصل ہو گی ۔ چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کر کے اُن کو دہشت گرد کا نام دیتا ہے ، لیکن آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ان شہد ا کے جنازوں میں ہزاروں کی تعداد میں مقبوضہ کشمیر کے عوام شرکت کرتے ہیں اور اِن نہتے نوجوانوں کی شہادت کے خلاف پوری مقبوضہ وادی میں ہڑتال اور احتجاج کیا جاتا ہے جو بھارت کے جھوٹے دعووں کی کھلی نفی کرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ بھارت درحقیقت اِن پر تشدد کارروایوں کے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی کی سازش کر رہا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی لائی جا سکے ۔