چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی کھلی کچہری میں عوامی شکایات کی سماعت کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے ”احتساب سب کےلئے“ کی پالیسی پر عملدرآمد پر پختہ یقین رکھتا ہے، نیب بدعنوانی کے خاتمے سے متعلق قوم کی امنگوں پر پورا اترنے کے لئے اپنی کوششوں میں تیزی لایا ہے، تمام انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز میرٹ، شفافیت اور …

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے ”احتساب سب کےلئے“ کی پالیسی پر عملدرآمد پر پختہ یقین رکھتا ہے، نیب بدعنوانی کے خاتمے سے متعلق قوم کی امنگوں پر پورا اترنے کے لئے اپنی کوششوں میں تیزی لایا ہے، تمام انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق عمل جبکہ کرپشن سے متعلق شکایت کنندگان کی شکایات کو نیب قوانین کے مطابق نمٹایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری میں عوامی شکایات کی سماعت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین نیب نے لوگوں کی انفرادی شکایات تحمل سے سنیں اور ان کی شکایات قانون کے مطابق نمٹانے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔