موجودہ حکومت نے تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے 900 بلین روپے خرچ کیے ہیں، وفاقی وزیر بلیغ الرحمان

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے 900 بلین روپے خرچ کیے ہیں۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے علاقوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے صوبوں کو ڈبل بجٹ فراہم کیا گیا۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے 900 بلین روپے خرچ کیے ہیں۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے علاقوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے صوبوں کو ڈبل بجٹ فراہم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب نے تعلیم کے شعبے میں سب سے اہم کردار ادا کیا اور تعلیم کے شعبے میں اچھی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تعلیمی اداروں میں سہولیات کی عدم دستیابی کا نوٹس لیا اور ان سہولیات کو یقینی بنایا اور تعلیمی اداروں میں فرنیچر سمیت واش رومز کی سہولت کو بھی یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبہ سندھ کو ٹرانسپورٹ کی جدید سہولت سمیت متعدد منصوبوں میں حمایت کی ہے۔ کوئٹہ دھماکے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک المناک واقعہ ہے جس میں کئی افراد نے اپنی جانیں کھو دیں۔