رواں مالی سال کے دوران تعلیم کے شعبہ سے متعلقہ اخراجات 2016ءکے مقابلہ میں 5.4 فیصد زیادہ رہے پنجاب حکومت نے اس سال 74 ارب 10 کروڑ روپے، سندھ حکومت نے 24 ارب 3 کروڑ روپے، خیبرپختونخوا نے 20 ارب 30 کروڑ روپے اور بلوچستان حکومت نے 9 ارب 16 کروڑ روپے مختص کئے اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران تعلیم کے شعبہ …
رواں مالی سال کے دوران تعلیم کے شعبہ سے متعلقہ اخراجات 2016ءکے مقابلہ میں 5.4 فیصد زیادہ رہے

مزید خبریں
رواں مالی سال کے دوران تعلیم کے شعبہ سے متعلقہ اخراجات 2016ءکے مقابلہ میں 5.4 فیصد زیادہ رہے
پنجاب حکومت نے اس سال 74 ارب 10 کروڑ روپے، سندھ حکومت نے 24 ارب 3 کروڑ روپے، خیبرپختونخوا نے 20 ارب 30 کروڑ روپے اور بلوچستان حکومت نے 9 ارب 16 کروڑ روپے مختص کئے
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران تعلیم کے شعبہ سے متعلقہ اخراجات 2016ءکے مقابلہ میں 2017-18ءمیں 5.4 فیصد زیادہ رہے۔ جمعرات کو جاری اقتصادی سروے 2017-18ءکے مطابق رواں مالی سال تعلیم کے شعبہ پر کل اخراجات 331 ارب 27 کروڑ 60 لاکھ روپے رہے جن میں جاری اخراجات 293 ارب 29 کروڑ 60 لاکھ جبکہ ترقیاتی اخراجات 37 ارب 98 کروڑ رہے۔ پنجاب حکومت نے اس سال 74 ارب 10 کروڑ روپے، سندھ حکومت نے 24 ارب 3 کروڑ روپے، خیبرپختونخوا نے 20 ارب 30 کروڑ روپے اور بلوچستان حکومت نے 9 ارب 16 کروڑ روپے مختص کئے۔








