اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) اقتصادی سروے 2017-18ءمیں بتایا گیا ہے کہ 2017ءمیں ملک میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد 2 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک ڈاکٹر 957 افراد کیلئے دستیاب ہے۔ جمعرات کو جاری اقتصادی سروے 2017-18ءکے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد 2 لاکھ 8 ہزار 7، رجسٹرڈ ڈینٹسٹ کی تعداد 20 ہزار 463، رجسٹرڈ نرسوں کی تعداد ایک لاکھ …
2017ءمیں ملک میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد 2 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے،اقتصادی سروے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) اقتصادی سروے 2017-18ءمیں بتایا گیا ہے کہ 2017ءمیں ملک میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد 2 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک ڈاکٹر 957 افراد کیلئے دستیاب ہے۔ جمعرات کو جاری اقتصادی سروے 2017-18ءکے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد 2 لاکھ 8 ہزار 7، رجسٹرڈ ڈینٹسٹ کی تعداد 20 ہزار 463، رجسٹرڈ نرسوں کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 777 ہے۔ 9 ہزار 730 افراد کیلئے ایک ڈینٹل ڈاکٹر جبکہ ایک ہزار 580 افراد کیلئے ایک بیڈ دستیاب ہے۔ 2017-18ءکے دوران 80 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے اور او آر ایس کے 25 ملین پیکٹ تقسیم کئے گئے۔ صحت کے شعبہ کے بہت سے پروگراموں پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے جن میں ملیریا، ٹی بی، ایڈز، خوراک و غذاءکے پروگرام شامل ہے۔








