اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران حکومت نے غریب طبقات کی فلاح و بہبود پر 1134.1 ارب روپے کے اخراجات کئے ہیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران ان مصارف کا حجم 1017.5 ارب روپے تھا۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غربت کے خاتمے کا ایک مسلسل پروگرام ہے اور بی آئی ایس …
رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران حکومت نے غریب طبقات کی فلاح و بہبود پر 1134.1 ارب روپے کے اخراجات کئے ، اقتصادی جائزہ رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران حکومت نے غریب طبقات کی فلاح و بہبود پر 1134.1 ارب روپے کے اخراجات کئے ہیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران ان مصارف کا حجم 1017.5 ارب روپے تھا۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غربت کے خاتمے کا ایک مسلسل پروگرام ہے اور بی آئی ایس پی کے مستحقین کی تعداد 31 دسمبر 2017ءتک 5.6 ملین تک بڑھ گئی جو سال 2012-13 کے اختتام پر 3.73 ملین تھی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2007-08 کے دوران بی آئی ایس پی کے ذریعے 16 ارب روپے کی رقوم تقسیم کی گئیں جو رواں مالی سال کے دوران 121 ارب روپے تک پہنچ چکی ہیں جبکہ حکومت نے مستحق خاندانوں کیلئے سہ ماہی نقد امداد کی رقم کو بھی 3000 سے بڑھا کر 4834 روپے کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بی آئی ایس پی کے ذریعے 15 جنوری 2018ءتک 563.57 ارب روپے بطور غیر مشروط نقد امداد کے منتقل کئے گئے ہیں۔








