پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چین کے ”کینٹن تجارتی میلہ 2018“ میں شرکت کیلئے روانہ ہو گیا

لاہور۔ 28 اپریل (اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد چین میں منعقد ہہونے والے کینٹن تجارتی میلہ 2018 میں شرکت کیلئے روانہ ہو گیا، اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں وفد سری لنکا کا بھی دورہ کرے گا۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفد کے سربراہ پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ …

لاہور۔ 28 اپریل (اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد چین میں منعقد ہہونے والے کینٹن تجارتی میلہ 2018 میں شرکت کیلئے روانہ ہو گیا، اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں وفد سری لنکا کا بھی دورہ کرے گا۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفد کے سربراہ پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ کینٹن تجارتی میلے میں شرکت سے غیر ملکی منڈیوں کی تلاش اور مشترکہ منصوبوں کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کے علاوہ مستقبل کی پالیسیوں، اقتصادی جائزے، پروموشنل کوششوں اور نئی مہارتوں کے حصول میں مدد ملے گی۔ ا