اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) ہنڈا موٹر سائیکلز کی فروخت میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا ہے کمپنی کے تیار کردہ موٹر سائیکلز کی روز بروز بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر اٹلس ہنڈا لمٹیڈ نے 1.7 ارب روپے سے زائد کی مزید سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے جس سے کمپنی کی پیداواری صلاحیتوں کو بڑھایا جائے گا۔ اٹلس ہنڈا کی انتظامیہ نے کہا کہ جاری …
ہنڈا موٹر سائیکلز کی فروخت میں 18 فیصد کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) ہنڈا موٹر سائیکلز کی فروخت میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا ہے کمپنی کے تیار کردہ موٹر سائیکلز کی روز بروز بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر اٹلس ہنڈا لمٹیڈ نے 1.7 ارب روپے سے زائد کی مزید سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے جس سے کمپنی کی پیداواری صلاحیتوں کو بڑھایا جائے گا۔ اٹلس ہنڈا کی انتظامیہ نے کہا کہ جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ کے دوران کمپنی کے تیار کردہ 8 لاکھ 38 ہزار 395 موٹر سائیکلز فروخت کئے گئے ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 18 فیصد زائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی سرمایہ کاری سے کمپنی کی موٹر سائیکل تیار کرنے کی پیداواری صلاحیت 1.5 ملین یونٹس سالانہ تک بڑھ جائے گی۔








