ریاض۔ 07 مئی (اے پی پی)سعودی تحفظ صارفین انجمن نے 7 حالات میں بجلی کا کنکشن کاٹنے پر پابندی عائد کردی۔ سعودی تحفظ صارفین انجمن نے ٹوئٹر پر ان حالات کی نشاندہی کرتے ہوئے واضح کیا کہ سکولوں میں امتحانات ، رمضان المبارک، معذوروں کے گھروں، بجلی کے بل پرکمپنی اور صارف کے درمیان اختلاف اور بجلی کے خرچ سے تعلق نہ رکھنے والے قرضوں کی صورت میں بھی کسی …
سعودی عرب، 7حالات میں بجلی کا کنکشن کاٹنے پر پابندی

مزید خبریں
ریاض۔ 07 مئی (اے پی پی)سعودی تحفظ صارفین انجمن نے 7 حالات میں بجلی کا کنکشن کاٹنے پر پابندی عائد کردی۔ سعودی تحفظ صارفین انجمن نے ٹوئٹر پر ان حالات کی نشاندہی کرتے ہوئے واضح کیا کہ سکولوں میں امتحانات ، رمضان المبارک، معذوروں کے گھروں، بجلی کے بل پرکمپنی اور صارف کے درمیان اختلاف اور بجلی کے خرچ سے تعلق نہ رکھنے والے قرضوں کی صورت میں بھی کسی صارف کی بجلی نہیں کاٹی جاسکتی۔ تحفظ صارفین انجمن نے توجہ دلائی ہے کہ مذکورہ 7 حالات میں سے کسی ایک حالت میں بھی بجلی کا کنکشن برقرار رکھنا صارف کا حق ہے اسے چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔








