استنبول۔07مئی (اے پی پی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ملک میں سیاحوں کی ریکارڈ تعداد میں آمد اس پر دنیا کے اعتمادکا مظہر ہے۔استنبول میں مصر مارکیٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ تاریخی مارکیٹ استنبول کی علامت کی حیثیت رکھتی ہے اور دنیا بھر سے آنے والے سیاح اس مارکیٹ میں بڑی گہری دلچسپی لیتے ہیں۔ انہوں نے …
سیاحوں کی ریکارڈ تعداد میں آمد ترکی پر دنیا کے اعتمادکا مظہر ہے،رجب طیب اردوان

مزید خبریں
استنبول۔07مئی (اے پی پی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ملک میں سیاحوں کی ریکارڈ تعداد میں آمد اس پر دنیا کے اعتمادکا مظہر ہے۔استنبول میں مصر مارکیٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ تاریخی مارکیٹ استنبول کی علامت کی حیثیت رکھتی ہے اور دنیا بھر سے آنے والے سیاح اس مارکیٹ میں بڑی گہری دلچسپی لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مارکیٹ کی مرمت کرکے اصلی شکل میں بحال کردیا گیا ہے اور یہاں جدید سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ رواں برس ترکی میں 40 ملین سیاح آئیں گے جو ایک نیا ریکارڈ ہوگا۔








