اقوام متحدہ ۔ 9 مئی (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں میانمر کے روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپوں میں کالرا اور دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے جس کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ایمرجنسی آپریشنز ڈاکٹر رچرڈ برینین نے صحافیوں کو بتایا کہ بنگلہ دیش میں زیادہ تر روہنگیا پناہ گزین ایسے کیمپوں …
بنگلہ دیش، روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپوں میں بیماریاں کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں، عالمی ادارہ صحت

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 9 مئی (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں میانمر کے روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپوں میں کالرا اور دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے جس کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ایمرجنسی آپریشنز ڈاکٹر رچرڈ برینین نے صحافیوں کو بتایا کہ بنگلہ دیش میں زیادہ تر روہنگیا پناہ گزین ایسے کیمپوں میں رہ رہے ہیں جہاں گنجائش سے زیادہ پناہ گزینوں کی رہائش ہے اور وہاں پر سفائی ستھرائی کا نظام خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ کو فنڈز کی کمی کا مسئلہ بھی درپیش ہے تاہم اس کے باوجود بیماریوں کو روک تھام کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔








