وفاقی وزیر برائے ریلوے کی ہدایات پرگولڑہ میوزیم کی تزئین و آرائش جاری

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر گولڑہ میوزیم کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ ریلوے ورثہ کے ڈائریکٹوریٹ کے زیر انتظام کراچی،لاہور اور دیگر شہروں میں بھی میوزیم قائم کئے جائیں گے۔وفاقی دارالحکومت کے ای الیون سیکٹر کے قریب واقع پاکستان ریلوے گولڑہ شریف کے ورثہ میوزیم میں نایاب اور نادر اشیاءموجود ہیں۔یہ سٹیشن1882ءمیں برطانوی دور …

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر گولڑہ میوزیم کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ ریلوے ورثہ کے ڈائریکٹوریٹ کے زیر انتظام کراچی،لاہور اور دیگر شہروں میں بھی میوزیم قائم کئے جائیں گے۔وفاقی دارالحکومت کے ای الیون سیکٹر کے قریب واقع پاکستان ریلوے گولڑہ شریف کے ورثہ میوزیم میں نایاب اور نادر اشیاءموجود ہیں۔یہ سٹیشن1882ءمیں برطانوی دور حکومت میں قائم ہوا اور اس کا جنکشن 1912 ءمیں اپ گریڈ ہوا۔