اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے زیر اہتمام 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس آف نیوز ایجنسز (آئی سی این اے) 13 مئی سے وفاقی دارالحکومت میں شروع ہو گی جو اقوام عالم میں پاکستان کا اعتدال پسند تشخص پیش کرنے کیلئے پاکستان کی امن کاوشوں کو اجاگر کرنے اور بین الاقوامی سطح پر اشتراک کار کو مزید فروغ …
قومی خبر رساں ادارہ اے پی پی کے زیر اہتمام 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس آف نیوز ایجنسز 13 مئی سے شروع ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے زیر اہتمام 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس آف نیوز ایجنسز (آئی سی این اے) 13 مئی سے وفاقی دارالحکومت میں شروع ہو گی جو اقوام عالم میں پاکستان کا اعتدال پسند تشخص پیش کرنے کیلئے پاکستان کی امن کاوشوں کو اجاگر کرنے اور بین الاقوامی سطح پر اشتراک کار کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہو گی۔ پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی تقریبات کی مناسبت سے منعقد ہونے والی یہ کانفرنس 1990ءکے بعد اپنی نوعیت کی دوسری کانفرنس ہو گی جس میں اپنے قیام کے بعد کے سفر کو نمایاں کرنے اور موجودہ ڈیجیٹل دور میں بیرونی دنیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کی مساعی کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس کانفرنس کا موضوع ”خبر رساں اداروں کیلئے ابھرتے ہوئے پیشہ وارانہ چیلنجز“ ہے۔ اے پی پی منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک کے مطابق یہ کانفرنس اے پی پی کے صحافیوں کو باہمی تعاون اور خبروں کے تبادلہ کے مزید شعبے تلاش کرنے کیلئے دیگر ممالک کے خبر رساں اداروں کے ساتھ براہ راست اور آسان روابط استوار کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کمیونیکشین کے موجودہ دور میں قومی خبر رساں اداروں کا کردار بہت زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ کوئی بھی قوم عالمگیریت کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے الگ تھلگ نہیں رہ سکتی۔ مسعود ملک نے کہا کہ پاکستان کے خصوصی جغرافیائی و تزویراتی محل وقوع کی بدولت مادر وطن اور خطہ سے متعلق واقعات اور خبروں کو ان کے حقیقی تناظر میں آزاد دنیا تک پہنچانا اشد ضروری ہے تاکہ عوام کو بروقت اور صحیح اطلاعات تک رسائی حاصل ہو سکے۔








