وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر کا بیان

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ سندھ کو کھنڈرات اور صوبہ خیبرپختونخوا کو نااہل طرز حکومت کی مثال بنانے والے سیاستدان اور سیاسی جماعتیں سازشوں کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کو پاکستان کی سیاست سے باہر نہیں کر سکتے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مخالفین کی تمام …

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ سندھ کو کھنڈرات اور صوبہ خیبرپختونخوا کو نااہل طرز حکومت کی مثال بنانے والے سیاستدان اور سیاسی جماعتیں سازشوں کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کو پاکستان کی سیاست سے باہر نہیں کر سکتے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مخالفین کی تمام تر کوششوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) ہی آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کو معاشی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانے کا سفر پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے طول و عرض میں رہنے والے عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں اور جب تک پاکستان کے یہ 20 کروڑ عوام نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں کوئی بھی مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

مزید خبریں