اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے آذربائیجان کے ساتھ باہمی تجارت میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک میں باہمی تجارت کا حجم گنجائش سے بہت کم ہے، وزارت تجارت نے آذربائیجان کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے کیلئے پانچ سالہ منصوبہ پر مبنی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) تیار کی ہے جس کو تمام متعلقہ شراکت …
وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک سے آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے آذربائیجان کے ساتھ باہمی تجارت میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک میں باہمی تجارت کا حجم گنجائش سے بہت کم ہے، وزارت تجارت نے آذربائیجان کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے کیلئے پانچ سالہ منصوبہ پر مبنی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) تیار کی ہے جس کو تمام متعلقہ شراکت داروں اور آذربائیجان کی حکومت کے سامنے رکھا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے آذربائیجان کے ساتھ تجارت اور باہمی معاشی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں دونوں اطراف سے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 2015-16ءمیں دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم 58.26 ملین ڈالر تھا جو 2017ءمیں کم ہو کر 26.28 ملین ڈالر رہ گیا جو تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے اور آذربائیجان کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فوائد حاصل کرنے چاہئیں۔








